جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا
Web Desk
7 September 2026
تہران/میناب: رواں سال 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے ابتدائی مرحلے میں تباہ ہونے والے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب کے ’شجرۂ طیبہ‘ اسکول کو تاریخی یادگار اور جنگی عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ (AP) کی رپورٹ کے مطابق، 28 فروری کے دلدوز فضائی حملے میں کم از کم ایک امریکی میزائل اسکول کی دو منزلہ عمارت پر آ گرا تھا، جس کے نتیجے میں 160 معصوم طالب علم اور عملہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ مہینوں گزرنے کے باوجود پینٹاگون اور ٹرمپ انتظامیہ نے واقعے کی باضابطہ ذمہ داری قبول کرنے یا تحقیقاتی نتائج جاری کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم آزادانہ صحافتی تحقیقات میں اسکول پر امریکی میزائل گرنے کے شواہد کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اسکول کے چمکدار نیلے گیٹ، ٹوٹے ہوئے ڈیسکوں، منہدم چھتوں اور تعلیمی مواد کو اسی حالت میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔ عمارت کی بیرونی راہداریوں پر جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کی تصاویر اور سیاہ ماتمی بینر آویزاں کیے گئے ہیں۔ ہرمزگان کے گورنر محمد آشوری تازیانی نے اعلان کیا ہے کہ تباہ شدہ عمارت کو آفتیدہ وار میوزیم کے طور پر قائم رکھا جائے گا۔ اسکول کے قریب واقع قبرستان میں جاں بحق بچوں کی تدفین کے لیے الگ قطعہ وقف کیا گیا ہے، جبکہ مقامی شہریوں کے مطابق 3 بچوں کی لاشیں تاحال ملبے سے حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
24 November 2026
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
24 November 2026
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026
ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن
24 November 2026
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
24 November 2026
سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
24 November 2026