برطانوی پارلیمنٹ میں راحت فتح علی کو خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
Web Desk
25 March 2026
لندن: پاکستان کے لیجنڈری گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شاہ زمان خان کے لیے لندن کا دورہ اعزازات کی برسات ثابت ہوا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران دونوں گلوکاروں کو موسیقی کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ لارڈ طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب کا اہتمام معروف پاکستانی و بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا تھا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں یہ اعزاز ملنا ان کے لیے فخر کی بات ہے، جو ان کے والدین کی دعاؤں اور کڑی محنت کا صمر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنا پہلا بنگالی گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔
ایوارڈ کی تقریب سے قبل اتوار کے روز راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے لندن کے تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں ایک یادگار کنسرٹ پیش کیا۔ باپ بیٹے کی جوڑی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر ہال میں موجود ہزاروں حاضرین کو مبہوت کر دیا اور خوب داد سمیٹی۔ شاہ زمان خان کی آواز میں اپنے دادا استاد نصرت فتح علی خان کی جھلک نے شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026