LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

رابعہ انعم کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بحث، صارفین کی ملا جلا ردعمل

Web Desk

5 March 2026

معروف ٹی وی میزبان اور اینکر رابعہ انعم ان دنوں اپنی رمضان ٹرانسمیشن اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے باعث عوامی بحث کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ بطور نیوز کاسٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی رابعہ انعم اب لائیو شوز اور خصوصی نشریات کی ایک پہچانی جانے والی آواز بن چکی ہیں، جبکہ وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اپنے کاروبار اور خاندان کی وجہ سے اکثر سفر میں رہتی ہیں۔

رواں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران رابعہ انعم اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب وہ لائیو شو میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ کشیدہ حالات کی وجہ سے وہ متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شوہر اور بچوں کی سلامتی کے حوالے سے شدید خوف اور بے چینی کا شکار ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد مداحوں نے ان کے ساتھ بڑی تعداد میں ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم، حال ہی میں رابعہ انعم کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ویڈیو میں وہ انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ وہ اس رمضان کا اپنا پہلا سموسہ کھانے لگی ہیں کیونکہ ان کے فٹنس انسٹرکٹر بہت سخت ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ صارفین کی بڑی تعداد نے میزبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ چند روز قبل خاندان کے لیے روتی ہوئی میزبان اتنی جلدی اتنی بے فکر کیسے ہو گئیں؟ کچھ صارفین نے اسے محض “ریٹنگز” اور توجہ حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا، جبکہ دوسری جانب رابعہ انعم کے مداح ان کے دفاع میں سامنے آئے ہیں۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ انسانی جذبات بدلتے رہتے ہیں اور مشکل حالات یا ذہنی دباؤ کے باوجود ہر انسان کو زندگی کے چھوٹے چھوٹے لمحات سے لطف اندوز ہونے اور خوش رہنے کا پورا حق ہے۔