LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

Web Desk

4 January 2026

گلوکارہ اور کاروباری خاتون رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے پہلی بار اپنی شادی اور خلع کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

شوبز انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ اس وقت ایک بیوٹی برانڈ چلا رہی ہیں، مصوری سے وابستہ ہیں اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم عمل ہیں۔

رابی پیرزادہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انکشاف کیا کہ وہ شادی شدہ تھیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات پہلی مرتبہ عوام کے سامنے لا رہی ہیں اور اس سے قبل کبھی اپنی شادی یا علیحدگی کے حوالے سے گفتگو نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتیں، تاہم اس رشتے میں پیش آنے والے حالات کے بعد خلع لینا ان کے لیے ناگزیر ہو گیا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ شاید دونوں فریقین کی تکالیف کے خاتمے کا سبب بنا۔

رابی پیرزادہ نے مستقبل میں دوبارہ شادی کے امکان کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وہ اداکار احمد علی بٹ کی دی گئی نصیحت کو بھی یاد رکھتی ہیں۔

ایک اور اہم پہلو پر بات کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہوں نے والدین کے دباؤ میں آ کر شادی کی تھی، جو کہ ’وٹہ سٹہ‘ یعنی تبادلہ شادی تھی، اور آج انہیں اس فیصلے پر افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی شادیوں میں اکثر فریقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔