LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت

بھنورے ایک ہفتے تک پانی میں زندہ رہ سکتے ہیں: تحقیق

Web Desk

16 March 2026

ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ملکہ بھنورے پانی کے اندر ایک ہفتے تک سانس لے کر زندہ رہ سکتی ہیں، جو ماہرین کے لیے حیران کن دریافت ثابت ہوئی ہے۔

یہ حیران کن دریافت ماہر ماحولیات Sabrina Rondeau کو اتفاقاً اس وقت ہوئی جب انہوں نے ایک ریفریجریٹر میں جمے ہوئے برتن میں چار ملکہ بھنوروں کو دیکھا۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ چاروں بھنورے زندہ تھیں۔

تحقیق کے مطابق یہ بھنورے “ڈایاپاز” نامی حالت میں تھیں، جو موسم سرما میں ہائبرنیشن جیسی کیفیت ہوتی ہے۔ اس دوران کیڑے مکوڑے اپنی سرگرمیاں کم کر دیتے ہیں تاکہ سخت موسمی حالات میں زندہ رہ سکیں۔

ماضی میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ شدید بارش یا سیلاب کی صورت میں جب زمین پانی سے بھر جاتی ہے تو بھنورے ڈوب کر مر جاتے ہیں۔ تاہم نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ملکہ بھنورے سیلابی پانی میں ڈوب کر بھی تقریباً ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔

اس تحقیق میں Charles Anthony Darveau نے بھی حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ان کی شریک مصنفہ سبرینا رونڈو کے ساتھ ہونے والی ایک سائنسی بحث کے بعد شروع ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ بھنوروں میں انتہائی مشکل حالات میں زندہ رہنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے، جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو سمجھنے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔