LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ

واٹس ایپ ہیکنگ فراڈ میں اضافہ، محکمہ داخلہ کی ہنگامی ایڈوائزری جاری

Web Desk

23 April 2026

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں واٹس ایپ ہیکنگ اور نقالی (Impersonation) کے ذریعے کیے جانے والے مالی فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ایک ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس الرٹ میں تمام انتظامی محکموں، پولیس حکام اور فیلڈ فارمیشنز کو خبردار کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں حاضر سروس سرکاری افسران کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے کئی سنگین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق، سائبر مجرم سرکاری افسران کے اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے کے بعد ان کے رابطوں (Contacts) کو ہنگامی مالی امداد کے جعلی پیغامات بھیجتے ہیں۔ ہیکرز افسران کے نام، عہدے اور عوامی سطح پر دستیاب تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی “ڈیجیٹل شناخت” بناتے ہیں جو دیکھنے میں بالکل اصل معلوم ہوتی ہے، جس سے لوگ دھوکہ کھا کر رقم منتقل کر دیتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے تمام سرکاری اداروں اور شہریوں کو مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی ہیں:
تصدیق کے بغیر عمل نہ کریں: کسی بھی افسر یا دوست کی جانب سے موصول ہونے والے مالی مدد کے پیغام پر عمل کرنے سے پہلے اس کی بذریعہ کال تصدیق لازمی کریں۔
سکیورٹی اقدامات: اپنے واٹس ایپ پر ‘ٹو سٹیپ ویریفکیشن’ (Two-Step Verification) کو فوری فعال کریں۔
مشکوک لنکس سے گریز: کسی بھی غیر مصدقہ لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنا او ٹی پی (OTP) کسی کے ساتھ شیئر کریں۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ سائبر کرائم حکام کو مطلع کیا جائے تاکہ مالی نقصان اور ڈیٹا کی چوری سے بچا جا سکے۔