پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف ٹربیونلز ہفتے سے کارروائیاں شروع کرینگے
Web Desk
25 June 2026
پنجاب حکومت نے زمینوں پر ناجائز قبضوں اور قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لیے “پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2025” کے تحت نامزد ججز کو خصوصی پراپرٹی ٹربیونلز مقرر کر کے باقاعدہ اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز سے صوبہ بھر میں یہ ٹربیونلز اور ڈی آر سی (Dispute Resolution Committee) کمیٹیاں زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف ہنگامی کارروائیوں کا آغاز کر دیں گی۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اہم ترین اقدام پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے سیکشن 11 کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ اس معاملے پر اس سے قبل جاری کیے گئے تمام سابقہ نوٹیفکیشنز کو فوری طور پر منسوخ تصور کیا جائے گا۔
حکومتِ پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے ساتھ تفصیلی مشاورت مکمل کرنے کے بعد صوبے کے ہر ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو متعلقہ پراپرٹی ٹربیونلز کا جج مقرر کیا ہے۔ یہ تعیناتیاں اور عدالتی اختیارات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ہونے والے ٹربیونل ججز
-
ملتان: ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین
-
لاہور: ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل
-
فیصل آباد: ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع خان
-
راولپنڈی: ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم جاوید
-
گوجرانوالہ: ایڈیشنل سیشن جج محمد فرحان نبی
-
سیالکوٹ: ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان
-
شیخوپورہ: ایڈیشنل سیشن جج عبدالحمید
-
قصور: ایڈیشنل سیشن جج محمد اشفاق
-
سرگودھا: ایڈیشنل سیشن جج ظفر حیات
-
بہاولپور: ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام
-
رحیم یار خان: ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال
-
بہاولنگر: ایڈیشنل سیشن جج محمد صلابت جاوید
-
خانیوال: ایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان
-
وہاڑی: ایڈیشنل سیشن جج محمد عمران
-
لودھراں: ایڈیشنل سیشن جج حمد ایاز
-
ڈی جی خان: ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین
-
مظفر گڑھ: ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین خان
-
لیہ: ایڈیشنل سیشن جج محمد پرویز نواز
-
راجن پور: ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف
-
ساہیوال: ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم
-
پاکپتن: ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ
-
اوکاڑہ: ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد خان
-
جھنگ: ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق خان
-
چنیوٹ: ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف
-
گجرات: ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک
-
حافظ آباد: ایڈیشنل سیشن جج عمر رشید
-
منڈی بہاؤالدین: ایڈیشنل سیشن جج محمد فخر آفتاب احمد
-
جہلم: ایڈیشنل سیشن جج مرزا اورنگ زیب
-
چکوال: ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی
-
اٹک: ایڈیشنل سیشن جج ندیم احمد سہیل چیمہ
-
خوشاب: ایڈیشنل سیشن جج محمد بشیر
-
بھکر: ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم جاوید
-
میانوالی: ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور
-
نارووال: ایڈیشنل سیشن جج عالم شیر
-
ننکانہ صاحب: ایڈیشنل سیشن جج مجاہد شیردل چیمہ
انتظامیہ کی جانب سے اس ہائی پروفائل نوٹیفکیشن کی نقول چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) اور دیگر اعلیٰ سول و پولیس حکام کو باقاعدہ ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ قانون کے نفاذ اور زمینوں کو واگزار کرانے کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ
22 June 2026
معروف ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
16 June 2026
گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی 10، آزاد امیدوار 7 اور ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب
8 June 2026
نیویارک: پین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار
8 June 2026
ایران فٹبال ٹیم کو امریکہ کے ویزے جاری، ورلڈ کپ میں شرکت کی راہ ہموار
5 June 2026
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری، مزید 4 افراد جاں بحق
2 June 2026
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
31 May 2026
بھارت میں شدید ہیٹ ویو، درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے
24 May 2026