شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات
Web Desk
26 November 2026
شہرِ قائد کراچی میں گزشتہ پانچ سال کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے 15 بڑے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 87 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع جنوبی میں ہوا جہاں عمارتیں گرنے کے 3 واقعات میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح ضلع کیماڑی میں عمارتیں گرنے کے 3 واقعات میں 23 افراد جان سے گئے، جبکہ ضلع شرقی میں پیش آنے والے 3 واقعات میں 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی میں عمارتیں گرنے کے 2 واقعات میں 6 افراد اور ضلع وسطی میں 2 واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ضلع ملیر اور ضلع غربی میں عمارت گرنے کا ایک ایک واقعہ رپورٹ ہوا جن میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
بڑے حادثات کی تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 27 افراد جاں بحق ہوئے، شیرشاہ میں گیس دھماکے کے باعث عمارت گرنے سے 17 افراد جان گنوا بیٹھے جبکہ سولجر بازار کی گل رانا کالونی میں عمارت گرنے کے واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوئے، نیو کراچی میں فیکٹری کا ڈھانچہ گرنے سے 4 فائر فائٹرز شہید ہوئے، مچھر کالونی میں عمارت اور چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں 6 افراد، جبکہ پی آئی بی کالونی، اولڈ لیاری اور کھڈا مارکیٹ لیاری میں غنی مینشن کا حصہ گرنے کے واقعات میں دو دو افراد جاں بحق ہوئے۔ مزید برآں نارتھ ناظم آباد، اللہ والا ٹاؤن، بھینس کالونی اور منگھوپیر روڈ پر بھی عمارتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ
26 November 2026
آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران
26 November 2026
بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
26 November 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع
26 November 2026
اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
26 November 2026
مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی
26 November 2026
بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ
26 November 2026
بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ
26 November 2026