LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ ہیوسٹن میں 77ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ کا انعقاد؛ گلوکارہ لِزو کی قیادت، پاکستانی فلوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جیل جانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں: مولانا فضل الرحمان سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

26 November 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے “کیش لیس اسلام آباد” منصوبے پر عملدرآمد کا باقاعدہ حکم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یکم دسمبر 2026 سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے دفاتر میں نقد لین دین مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اویس افضل کی جانب سے 25 نومبر کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق یکم دسمبر سے ایم سی آئی کے کسی بھی دفتر، ڈائریکٹوریٹ، ونگ یا برانچ میں نقد رقم وصول نہیں کی جائے گی۔

جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکس، فیس، کرایوں، جرمانوں اور لائسنس فیس سمیت تمام تر سرکاری ادائیگیاں اب صرف ڈیجیٹل ذرائع سے ہی وصول کی جائیں گی، جبکہ پے آرڈر، ڈیمانڈ ڈرافٹ اور چیک کے ذریعے ادائیگیاں بھی قبول نہیں کی جائیں گی۔

انتظامیہ نے ایم سی آئی کے تمام کیش کاؤنٹرز 30 نومبر تک بند کرنے اور تمام مینول رسید بکس سیل کر کے متعلقہ اکاؤنٹس آفس میں جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کے لیے دفاتر میں آن لائن ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق عوامی آگاہی نوٹس بھی آویزاں کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈائریکٹرز کو 7 روز کے اندر عملدرآمد کی رپورٹ چیف آفیسر کو جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکام نے تنبیہ کی ہے کہ یکم دسمبر کے بعد نقد رقم وصول کرنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈائریکٹر اور دفتر کا سربراہ بھی ذاتی طور پر جواب دہ ہوگا۔