LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

زیرِ سمندر کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار

Web Desk

15 April 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ایک زیرِ سمندر (سب میرین) انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع کر دیا گیا ہے، جو 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ کمپنی کے مطابق، مرمت کے اس عمل کے دوران ملک بھر میں صارفین کو خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری یا براؤزنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے منسلک رکھنے کے لیے تین اہم فائبر آپٹک کیبلز کا انتظام کرتی ہے، جو ملکی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر چھ سب میرین کیبل سسٹمز فعال ہیں، جن کی کل گنجائش تقریباً 13 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ہے۔ ان میں تین کیبلز پی ٹی سی ایل، دو ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس، جبکہ ایک ‘پیس کیبل’ (PEACE) شامل ہے۔ اگرچہ ملک میں انٹرنیٹ کا موجودہ استعمال 7 سے 8 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کے درمیان ہے اور گنجائش اس سے زیادہ ہے، تاہم ایک کیبل کی مرمت کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جاتا ہے، جس سے نیٹ ورک پر بوجھ بڑھ جاتا ہے اور رفتار متاثر ہوتی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرمت کے دوران ٹریفک کی ری روٹنگ (Re-routing) کی وجہ سے عارضی طور پر پنگ (Ping) اور ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ میں فرق آ سکتا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 اپریل کو مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معمول پر آ جائے گی۔ تب تک صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شام کے اوقات میں بھاری ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ سے گریز کریں تاکہ نیٹ ورک پر دباؤ کم رہے اور ضروری مواصلاتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔