پی ٹی اے کا غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
Web Desk
9 September 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کی روک تھام کے لیے غیر فعال، منسوخ شدہ یا زیرِ استعمال نہ رہنے والی موبائل سمز سے منسلک تمام واٹس ایپ (WhatsApp) اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق نگرانی اور تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صارفین کی جانب سے سمز بند یا منسوخ کروا دینے کے بعد بھی انہی نمبروں پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس کا استعمال جاری تھا، جنہیں معاشی فراڈ، جعلسازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ٹیلی کام ریگولیٹر کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کسی بھی وقت بلاکنگ کی کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے نے تمام موبائل صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فوری طور پر اپنے نام پر درج فعال اور موجودہ موبائل نمبرز سے منتقل یا منسلک کریں۔ اتھارٹی نے تاکید کی ہے کہ نمبر تبدیل کرنے والے صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر ‘نمبر تبدیل کریں’ (Change Number) کا آپشن بلا تاخیر استعمال کریں تاکہ اپنے اکاؤنٹس کا کنٹرول اور ڈیٹا محفوظ رکھ سکیں، نیز اپنی سمز کی موجودہ حیثیت کی فوری تصدیق یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026