خبردار! غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت
Web Desk
25 May 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ملک بھر میں غیر قانونی اور مشکوک سموں کے اجراء اور ان کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے نگرانی کا نظام مزید سخت کرتے ہوئے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت اب سموں کی ملکیت کی تبدیلی (Ownership Transfer) کے عمل کو سخت مانیٹر کیا جائے گا۔
پی ٹی اے نے جعل سازی کے خاتمے کے لیے سم اپنے نام سے ہٹانے یا دوسرے کے نام منتقل کرنے کی کم از کم مدت کو 60 دن سے یکمشت بڑھا کر 365 دن (ایک سال) کر دیا ہے۔ اس نئے قانون کے بعد اب مارکیٹ میں فعال (ایکٹیویٹ) ہونے والی کوئی بھی نئی سم ایک سال کی مدت پوری ہونے سے پہلے کسی دوسرے کے نام منتقل کرنا یا اپنے نام سے ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔
پی ٹی اے حکام نے موبائل فون آپریٹرز، فرنچائزز اور صارفین کے لیے درج ذیل اہم ہدایات جاری کی ہیں:
-
فرنچائزز کے لیے الرٹ: سموں کے اجراء اور سیلز کے دوران بائیو میٹرک تصدیق (Biometric Verification) کے عمل میں انتہائی احتیاط برتی جائے اور کسی بھی صارف کی انگلیوں کے نشانات (Fingerprints) کا غیر قانونی استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔
-
صارفین کے لیے مشورہ: شہری اپنے شناختی ڈیٹا اور قومی شناخت کے تحفظ کے لیے اپنے شناختی کارڈ (CNIC) پر رجسٹرڈ سموں کی کل تعداد باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ اعلامیے میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر صرف اور صرف وہی سمز رجسٹرڈ رکھیں جو ان کے اپنے ذاتی زیرِ استعمال ہیں۔
مشکوک رجسٹریشن پر فوری ایکشن: اگر کسی بھی شہری کو اپنے شناختی کارڈ پر کسی ایسی سم کی رجسٹریشن کا علم ہو جو انہوں نے خود جاری نہیں کروائی یا وہ غیر مجاز/مشکوک معلوم ہو، تو وہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر متعلقہ موبائل نیٹ ورک آپریٹر (فرنچائز) کو اس کی اطلاع دیں اور اسے بلاک کروائیں۔ احتیاط برتیں تاکہ آپ کا شناختی کارڈ کسی بھی قسم کی مجرمانہ یا غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہونے سے محفوظ رہ سکے
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026