موبائل ٹاورز میں چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات، 16 فیصد سیلولر سائٹس متاثر
Web Desk
16 September 2026
پاکستان میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں گزشتہ 11 ماہ کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 200 سے زائد چوری اور تخریب کاری کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے مطابق ان چوریوں کے باعث ملک بھر کی مجموعی سیلولر سائٹس کا 16 فیصد حصہ براہ راست متاثر ہوا، جس سے نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں شدید مشکلات پیش آئیں۔
صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے نے تمام موبائل فون آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹاورز پر ہونے والے ہر واقعے کی فوری ایف آئی آر درج کروائیں۔ اس کے ساتھ ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان مقدمات کی منطقی انجام تک مؤثر پیروی یقینی بنائی جائے۔ اس مسئلے کے پائیدار قانونی و سیکیورٹی حل کے لیے وزارتِ قانون، پی ٹی اے اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان مشترکہ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ٹیلی کام کمپنیوں سے بھی اصلاحاتی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں، ٹیلی کام سائٹس کو بجلی کی مسلسل فراہمی اور لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو ایکسپریس فیڈرز اور اسمارٹ ٹرانسفارمرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی ممکن بنائے گی۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ ٹیلی کام سائٹس کے لیے اسمارٹ گرڈ سسٹم پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ نیپرا، پاور ڈویژن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے ساتھ ٹیلی کام سائٹس کو انڈسٹریل پاور ٹیرف فراہم کرنے کے لیے باضابطہ مذاکرات بھی جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026