سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں رجسٹریشن کو تیار نہیں، پی ٹی اے حکام
Web Desk
1 May 2026
پی ٹی اے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو آگاہ کیا ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں رجسٹریشن کروانے اور دفاتر کھولنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ان کمپنیوں نے پاکستان میں دفاتر نہ کھولنے کی سب سے بڑی وجہ فوجداری مقدمات کا خوف قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ریگولیٹری وضاحت کا فقدان اور ملک کے موجودہ کاروباری حالات بھی ان کمپنیوں کے عدم تعاون کی بنیادی وجوہات ہیں۔ کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر دفاع کی اسرائیل سے متعلق حذف شدہ ٹویٹ (X) کی بحالی کے حوالے سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، اس لیے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026