LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی

بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستانی سِم کیسے فعال رکھی جا سکتی ہے؟

Web Desk

23 January 2026

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے موبائل سم کے مستقل بلاک ہونے کے مسئلے سے بچاؤ کے لیے نیا نظام متعارف کروا دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اب اوورسیز پاکستانی طویل عرصے تک بیرونِ ملک قیام کے دوران بھی اپنی سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں گے، جسے وہ پاکستان میں اہلِ خانہ، بینکنگ، سرکاری اور دیگر ڈیجیٹل سروسز کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اس نئے نظام کے تحت پری پیڈ سم صارفین کو ہر 180 دن میں کم از کم ایک بار کسی سرگرمی میں حصہ لینا ہوگا جیسے کال کرنا، ایس ایم ایس بھیجنا، موبائل ڈیٹا استعمال کرنا یا بیلنس لوڈ کروانا۔ بصورت دیگر سم غیر فعال ہو سکتی ہے۔ پوسٹ پیڈ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بلز بروقت ادا کریں تاکہ سم کی سروس متاثر نہ ہو۔

اس اقدام پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ سعودی عرب میں مقیم شہری عرفان بھٹی نے کہا کہ گذشتہ آٹھ برس کے دوران دو مرتبہ سم بند ہو چکی ہے اور دوبارہ بحال کروانا مشکل تھا، یہ نظام واقعی سہولت ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم صبا حیدر نے کہا کہ سم بند ہونے کی وجہ سے بینک اور دیگر آن لائن سروسز متاثر ہو رہی تھیں، نئے نظام سے یہ مسئلہ حل ہوگا۔
سپین کے شہر بارسلونا میں مقیم محمد ندیم نے بھی کہا کہ بیرونِ ملک رہنے کے باوجود پاکستان سے رابطہ برقرار رکھنا ضروری ہے، اس نظام سے یہ ممکن ہو گا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ملک سے منسلک رکھنے کی سنجیدہ کوشش ہے۔