LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید

جعلسازوں کا پی ٹی اے کا نام پر فراڈ شروع، ایڈوائزری جاری

Web Desk

13 May 2026

آن لائن فراڈ کرنے والے جعلسازوں نے اب شہریوں کو لوٹنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے نام کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جعلساز پی ٹی اے کے نمائندے بن کر فون کالز اور ای میلز کے ذریعے صارفین سے ان کی ذاتی اور بینکنگ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر پی ٹی اے نے عوام کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے ایک جامع ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کبھی بھی فون یا ای میل پر صارفین سے ان کی ذاتی یا خفیہ معلومات طلب نہیں کرتا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے کے نام سے آنے والی کسی بھی مشکوک کال، ایس ایم ایس یا ای میل پر ہرگز اعتماد نہ کریں اور نہ ہی ان میں دیے گئے کسی لنک پر کلک کریں، کیونکہ یہ لنکس ڈیٹا چوری کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے زور دیا ہے کہ صارفین اپنا پاسورڈ، پن کوڈ، شناختی کارڈ نمبر اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور ایسی کسی بھی سرگرمی کی فوری اطلاع حکام کو دیں۔