پاکستان میں 5 جی سروسز کا آغاز، بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری
Web Desk
19 March 2026
اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان میں جدید ترین 5 جی (5G) سروسز کے آغاز کے لیے تین بڑی موبائل کمپنیوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چیئرمین پی ٹی اے نے خصوصی شرکت کی۔
پی ٹی اے کے ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد نے دستخط شدہ لائسنس متعلقہ ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کے حوالے کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے 5 جی اسپیکٹرم کی شفاف نیلامی کو یقینی بنانے پر چیئرمین پی ٹی اے اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 5 جی سروس کے آغاز سے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، جو ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کو عالمی معیار کی بہترین 5 جی سروسز فراہم کریں تاکہ آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں جدت کو فروغ مل سکے
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026