فون کال کے ذریعے ڈیٹا ہیک کرنے کا پی ٹی اے کا انتباہی پیغام جعلی نکلا
Web Desk
5 September 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر فون نمبر ’051-7080507‘ کے حوالے سے گردش کرنے والے وارننگ پیغام کو مکمل طور پر جعلی، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر وائرل ہونے والے ایک پیغام میں پی ٹی اے سے منسوب کر کے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مذکورہ نمبر سے آنے والی کال موصول کرنے سے چند سیکنڈز کے اندر موبائل اکاؤنٹس، بینکنگ ڈیوائسز اور ذاتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔ وائرل پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ نمبر ایک مخصوص ہیکنگ سافٹ ویئر سے منسلک ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ سائبر فراڈ سے بچنے کے لیے یہ پیغام دیگر لوگوں تک پہنچائیں۔
پی ٹی اے نے باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی جانب سے ایسا کوئی انتباہ یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور وائرل پیغام کا اتھارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹر نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی غیر مصدقہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور نہ ہی ایسے پیغامات کو آگے شیئر کریں۔ پی ٹی اے نے عوام پر زور دیا کہ سائبر سیکیورٹی اور ٹیلی کام سے متعلق کسی بھی تصدیق شدہ خبر کے لیے صرف پی ٹی اے کے سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا ہینڈلز سے رجوع کریں۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026