پاکستان کا 202 دشمن ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی کو محدود کرنے کا انکشاف
Web Desk
12 June 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے قومی ڈیجیٹل سرحدوں اور سیکیورٹی کے تحفظ کے حوالے سے ایک انتہائی اہم انکشاف کیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق، اپریل سے مئی 2025ء کے دوران ملک کے خلاف سرگرم 202 دشمن ڈیجیٹل اثاثوں (آن لائن لنکس، پیجز اور اکاؤنٹس) تک رسائی کو مکمل طور پر محدود کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی گئی۔ سروے کے مطابق، اس مخصوص عرصے کے دوران ملک بھر میں 24 گھنٹے سائبر نگرانی (Cyber Surveillance) کا ایک انتہائی جدید اور فعال نظام نافذ رکھا گیا۔ اس کا بنیادی مقصد قومی سلامتی کو درپیش ممکنہ خطرات، غلط معلومات (Misinformation) اور آن لائن پروپیگنڈا سرگرمیوں کا بروقت پتا لگا کر انہیں فوری طور پر روکنا تھا۔ پی ٹی اے کے مطابق، مختلف او ٹی ٹی (OTT) میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ایسے بھارتی نژاد مواد (Indian Content) کو بھی ہٹایا گیا جو پاکستان کے مفادات کے خلاف تھا۔ سرحد پار (Cross-Border) سے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور منظم گمراہ کن مہمات کے خلاف پی ٹی اے نے دیگر متعلقہ ملکی سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنائی۔پی ٹی اے نے اپنے سروے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ان سخت اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان کی مجموعی ڈیجیٹل سیکیورٹی کو مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنایا گیا، بلکہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر چلائی جانے والی مختلف اسٹریٹجک پروپیگنڈا مہمات کو بھی مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026