خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری
Web Desk
8 June 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ملک بھر میں موبائل فون سمز کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی اور مشکوک استعمال کو روکنے کے لیے شہریوں کے نام ایک اہم اور سخت ترین ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق، ٹیلی کام سیکٹر کی ریگولیٹری اتھارٹی نے شہریوں کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق شدہ اپنی کوئی بھی سم کسی دوسرے شخص کو استعمال کے لیے دینا قانوناً جرم ہے، جس پر بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزا ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے نے اس ایڈوائزری میں قانونی پوزیشن کو مکمل طور پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کسی دوسرے فرد یا شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم کا خود استعمال کرنا بھی مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔
جرم کی ذمہ داری: کسی بھی موبائل سم کے ذریعے ہونے والی کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی، فراڈ یا دہشت گردی کی تمام تر قانونی ذمہ داری صرف اور صرف اسی صارف پر عائد ہوگی جس کے نام پر وہ سم اصل میں رجسٹرڈ ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل گائیڈ لائنز جاری کی ہیں”عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر رجسٹرڈ تمام سمز کی تعداد اور تفصیلات سے ہر وقت باخبر رہیں۔ اگر ان کے علم میں کوئی ایسی سم آئے جو انہوں نے خود جاری نہیں کروائی یا وہ اب ان کے استعمال میں نہیں ہے، تو اسے فوری طور پر متعلقہ کمپنی سے بلاک کروائیں۔”ایڈوائزری میں مزید تاکید کی گئی ہے کہ صارفین جب بھی کوئی نئی سم خریدنا چاہیں، تو وہ صرف اور صرف کمپنی کی مستند و منظور شدہ فرنچائز، رجسٹرڈ ریٹیلر یا آفیشل کسٹمر سروس سینٹر کا ہی رخ کریں، تاکہ فنگر پرنٹ کی منتقلی اور دھوکہ دہی کے مروجہ واقعات سے بچا جا سکے۔پی ٹی اے نے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کے محفوظ، محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں سائبر جرائم، مالیاتی فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی بیخ کنی میں سکیورٹی اداروں کو مدد مل سکے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026
زمین کو سیارچے سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز
2 July 2026