LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان

Web Desk

18 February 2026

پی ٹی اے نے ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ بہتر کنیکٹیویٹی کے بغیر ڈیجیٹل پاکستان کا خواب ادھورا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فائیو جی آکشن کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کے موجودہ مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق مارکیٹ میں 40 ہزار روپے تک کی قیمت میں بھی فائیو جی موبائل فون دستیاب ہیں، جبکہ مختلف کمپنیاں صارفین کو قسطوں پر موبائل فون فراہم کرنے کی سہولت بھی متعارف کرا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عامر شہزاد نے بتایا کہ دنیا کے 101 ممالک فائیو جی سروس لانچ کر چکے ہیں اور پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث کنیکٹیویٹی متاثر ہوتی ہے، تاہم نئے اسپیکٹرم کی دستیابی سے سروس کے معیار میں بہتری آئے گی۔

حکام کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے تیز رفتار انٹرنیٹ، بہتر آن لائن سروسز اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔