LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 3000 پوائنٹس کی کمی

Web Desk

19 March 2026

کراچی: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی عدم استحکام کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم عالمی صورتحال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں بھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ ایشیائی مارکیٹوں میں جاپان کا نکی انڈیکس اور جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 3 فیصد تک گر گئے ہیں۔ اسی طرح ہانگ کانگ، تائیوان اور چین کی سٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے معاشی خدشات کی عکاسی کرتی ہے۔