LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: 100 انڈیکس میں 1551 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ

Web Desk

19 March 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1551 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں کافی اتار چڑھاؤ رہا، جہاں انڈیکس نے 153,323 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا، تاہم مندی کے غلبے کے باعث یہ 150,728 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گرا۔ دن بھر مارکیٹ میں مجموعی طور پر 19 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 32 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق، آج کل 569 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 261 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 153 میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے لیے شیئرز کی فروخت اور عالمی معاشی صورتحال انڈیکس میں اس بڑی گراوٹ کی بنیادی وجوہات ہو سکتی ہیں۔