LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Web Desk

23 November 2026

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور ترکیہ کے کورٹ آف کیسیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کی اعلیٰ عدالتوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ مفاہمتی یادداشت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور ترکیہ کے کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز نے دستخط کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، اور پاک ترکیہ عدالتی تعاون دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لائے گا جبکہ یہ معاہدہ عدالتی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان نے عدالتی نظام میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن سے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا اور ای کورٹس کے ذریعے عوام کی انصاف تک رسائی آسان ہو گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔