پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
Web Desk
23 November 2026
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی عمان کے وزیرِ تجارت، صنعت و سرمایہ کاری سے اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے، ویزا سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزارتوں سے رجوع کرنے اور دونوں ممالک کے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تجارت و سرمایہ کاری کو مؤثر انداز میں فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے عمان کے قومی دن پر عمانی وزیرِ تجارت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات اور جغرافیائی قربت اقتصادی تعاون کی مضبوط بنیاد ہیں، جبکہ توانائی کے شعبے سے آگے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تاجروں و کاروباری شخصیات کے روابط مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھویں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں طے پانے والا جامع پروٹوکول دوطرفہ تعاون کے لیے مؤثر روڈ میپ کی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ اس موقع پر عمانی وزیرِ تجارت نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا معاہدہ پاکستان اور عمان کے درمیان طویل المدتی اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کی مضبوط بنیاد بنے گا۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کو تین ہفتے گزر گئے، اب تک عملدرآمد نہیں ہوا: جبران ناصر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026