LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ

موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا

Web Desk

23 November 2026

ابوظہبی پولیس نے موسم سرما کے دوران موٹرسائیکلیں کرائے پر لینے یا خریدنے، آرام گاہوں اور کیمپنگ مقامات کی بکنگ میں آن لائن دھوکا دہی سے خبردار کر دیا ہے۔

ابوظہبی پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آگاہ کیا ہے کہ جعلساز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور دیگر آن لائن ذرائع پر جعلی اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق بیرونی تفریحی سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور طلب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلساز موٹرسائیکلوں، آرام گاہوں اور کیمپنگ مقامات کی بکنگ کے لیے پرکشش قیمتوں اور خصوصی رعایتوں کے اشتہارات شائع کرتے ہیں، جن کا مقصد لوگوں کو پیشگی رقم ادا کرنے پر آمادہ کرنا ہوتا ہے۔

جعلساز بعض اوقات سرکاری بکنگ اور ادائیگی کی ویب سائٹس سے ملتے جلتے جعلی لنکس بھی فراہم کرتے ہیں، جن کے ذریعے شہریوں سے رقم کے علاوہ ذاتی اور بینکنگ معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ بعض افراد سے بکنگ کی تصدیق یا خریداری مکمل کرنے کے لیے پہلے رقم منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، تاہم ادائیگی کے بعد انہیں معلوم ہوتا ہے کہ پیشکش جعلی تھی۔

ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، غیر مصدقہ کھاتوں میں رقم منتقل نہ کریں اور نامعلوم افراد کے ساتھ ذاتی یا بینکنگ معلومات شیئر نہ کریں۔ پولیس نے خصوصی طور پر خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی یک وقتی پاس ورڈ (او ٹی پی) یا تصدیقی کوڈ فراہم نہ کیا جائے۔

پولیس کے مطابق مشکوک آن لائن دھوکا دہی کی اطلاع “امان سروس” کے ذریعے دی جا سکتی ہے، جس کے لیے شہری 8002626 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا 2828 پر مختصر پیغام بھیج سکتے ہیں۔