شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
23 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے 22 تا 23 نومبر پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پرتگال کے وزیرِ خارجہ پاؤلو رینڈژیل نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور پرتگال کے تعلقات کو سیاسی و معاشی سطح پر مزید مستحکم کرنے اور تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، سیاحت، تعلیم و ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہنے، یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سہولت کے تحت پاکستان کی مسلسل حمایت اور مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) قائم کرنے کی تجویز قبول کرنے پر پرتگال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کمیشن عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے باقاعدہ فورم فراہم کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے دورے کے موقع پر منعقدہ پاکستان پرتگال بزنس فورم کو سراہا جس میں پرتگال کی تقریباً 20 کمپنیوں نے شرکت کی، جبکہ وزیراعظم نے پرتگالی کمپنیوں کو قابلِ تجدید توانائی، زراعت، غذائی اشیا کی پراسیسنگ، ٹیکسٹائل، ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات میں زیتون کی کاشت و پراسیسنگ، جدید زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی، ٹیکسٹائل اداروں کے روابط، افرادی قوت کی نقل و حرکت، پیشہ ورانہ مہارتوں کی ترقی اور علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور طے پانے والے امور پر عملدرآمد کے ذریعے ٹھوس نتائج کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کو تین ہفتے گزر گئے، اب تک عملدرآمد نہیں ہوا: جبران ناصر
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026