بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
Web Desk
23 November 2026
بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع ہسار میں معمول کی فوجی مشق کے دوران ایک ٹینک حادثاتی طور پر دو بھارتی فوجی اہلکاروں پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع ہسار کے گاؤں بھوجراج کے نواحی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تقریباً 32 ٹینک معمول کی جنگی مشق میں حصہ لے رہے تھے اور چند اہلکار زمین پر مختلف مورچوں پر تعینات تھے۔ ہسار پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ قطار میں چلتے ہوئے ٹینکوں کی نقل و حرکت کے باعث دھول اور گرد کا شدید غبار اٹھنے سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق کم حدِ نگاہ کے باعث ایک ٹینک کا ڈرائیور زمین پر ایک پوزیشن پر تعینات دو اہلکاروں کو دیکھ نہ سکا اور ٹینک ان پر چڑھ گیا۔ ہلاک ہونے والے دونوں اہلکاروں کی شناخت اتر پردیش کے ضلع شاملی کے رہائشی نائیک منیش کمار اور اسی ریاست کے ضلع بدایوں سے تعلق رکھنے والے نائیک انکش کمار کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حادثے میں دونوں فوجیوں کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر ہسار کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کی اطلاع سینئر فوجی افسران کو دے دی گئی ہے اور دونوں اہلکاروں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ فوجی اور پولیس حکام کی جانب سے حادثے کے اسباب اور حالات کا جائزہ لینے کے لیے مزید قانونی و دفتری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026