LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد

12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی

Web Desk

23 November 2026

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2027 کے میچز کا انعقاد پشاور میں بھی کیا جائے گا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے پشاور اور خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد دی اور اعلان کیا کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں تین ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بھی پشاور میں کرایا جائے گا، جبکہ کرکٹ کی بحالی کے لیے مزید اقدامات کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع کے لیے علیحدہ اکیڈمی بھی بنائی جا رہی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پشاور کے شائقین نے اس لمحے کا طویل انتظار کیا ہے اور پی ایس ایل کو یہاں لانے کا مقصد اس شہر کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف کرنا ہے، انہیں یقین ہے کہ پشاور کے عوام روایت کے مطابق بھرپور جوش و خروش سے لیگ کا خیرمقدم کریں گے۔ اس موقع پر سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ اور بالخصوص پشاور کے شائقین اس لمحے کا بارہ سال سے انتظار کر رہے تھے، اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 میں چھٹے وینیو کا اضافہ لیگ کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔