ایران امریکا کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی شدید مندی ریکارڈ
Web Desk
14 July 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کی لہر برقرار رہی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس کو تاریخی گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز ہی سے انڈیکس شدید دباؤ کا شکار رہا اور ایک وقت میں 5,312 پوائنٹس گر گیا، جبکہ کاروبار کے اختتام پر مجموعی طور پر 6,408 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی کے ساتھ کے ایس ای (KSE-100) انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی انڈیکس 2,314 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 79 ہزار 927 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل سے متعلق پیدا ہونے والے خدشات اور عالمی توانائی کی سپلائی کو لاحق خطرات نے مقامی و عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پینک سیلنگ دیکھنے میں آئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا دارومدار خلیجی خطے کی صورتحال پر رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی
21 November 2026
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026
پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا
20 November 2026