پی ایس بی کا ہاکی کلبوں کی اسکرونٹی کا آغاز،پی ایچ ایف انتخابات سے قبل اہم اصلاحاتی قدم
Web Desk
9 January 2026
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے اشتراک سے ملک بھر میں ہاکی کلبوں کی جانچ پڑتال (اسکرونٹی) کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ پی ایس بی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد آئندہ پی ایچ ایف انتخابات میں شفافیت، ساکھ اور منصفانہ عمل کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ اسکرونٹی پی ایس بی کے منظور شدہ اور مشترکہ طور پر طے شدہ طریقۂ کار کے تحت شروع کی گئی ہے، جس پر عمل درآمد پی ایچ ایف کرے گی جبکہ مکمل نگرانی اور آڈٹ رسائی پی ایس بی کے پاس ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہاکی کلبوں کی جانچ پڑتال پی ایس بی کے دائرۂ اختیار میں باضابطہ طور پر جاری ہے۔
بیان کے مطابق یہ ایک شفاف، یکساں اور قواعد پر مبنی عمل ہے جسے پی ایس بی اور پی ایچ ایف مشترکہ طور پر انجام دے رہے ہیں تاکہ قابلِ اعتماد انتخابات ممکن بنائے جا سکیں۔ پی ایچ ایف کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے خواہشمند تمام ہاکی کلبز—چاہے وہ پرانے ہوں یا نئے—کو منظور شدہ معیار کے مطابق جانچا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے پی ایس بی اور پی ایچ ایف کے نمائندگان پر مشتمل قومی اسکرونٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کلبوں کا ڈیٹا آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کیا جا رہا ہے، جبکہ جانچ پڑتال بنیادی طور پر دستاویزی ہوگی اور جہاں ضرورت پڑی وہاں ایک بار اصلاح کی مہلت بھی دی جائے گی۔ اس کے بعد اہل کلبوں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق اعتراضات اور اپیل کے لیے بھی واضح نظام وضع کیا گیا ہے۔ متاثرہ کلبز مقررہ مدت کے اندر اعتراضات جمع کرا سکیں گے۔ اپیلوں کی سماعت پہلے پی ایچ ایف کرے گی جبکہ حتمی فیصلہ پی ایس بی کی جانب سے نامزد کردہ ایجوڈی کیٹر دے گا۔
پی ایس بی نے واضح کیا ہے کہ اس مشترکہ طریقۂ کار سے ہٹ کر کی جانے والی کسی بھی جانچ پڑتال یا انتخابی سرگرمی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026