LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف

ملک میں 13 ارب روپے کے منصوبے سے تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی شروع

Web Desk

4 December 2025

ملک میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کے لیے 13 ارب روپے سے زائد مالیت کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی گئی ہے

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس میں یہ منصوبے 11 اضلاع کے لیے منظور کیے گئے۔سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین یو ایس ایف بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی ہدایت پر شہری و دیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جا رہی ہے، منظور شدہ منصوبوں سے 55 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے جبکہ 11 اضلاع کے 178 ٹاؤنز، یونین کونسلز اور 753 دیہات کو ڈیجیٹل دنیا سے مضبوطی سے جوڑا جائے گا۔چیئرمین یو ایس ایف بورڈ کا کہنا تھا کہ دیہی و پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل کنیکٹیویٹی ڈیجیٹل معیشت کو تقویت دے گی، یو ایس ایف کے جاری منصوبوں کے تحت اب تک 3 کروڑ 94 لاکھ دیہی باشندے کنیکٹیویٹی خدمات تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔منظور شدہ منصوبوں میں سیالکوٹ، نارووال، زیارت اور کوئٹہ کے لیے 3 فائبر آپٹک منصوبے شامل ہیں جن کے تحت 1428 کلومیٹر کیبل بچھائی جائے گی، اسی طرح عمرکوٹ، گوجرانوالہ، کوہاٹ، خضدار، مظفرگڑھ، مانسہرہ اور منڈی بہاءالدین کے لیے براڈ بینڈ خدمات کے چھ منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔