یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر
Web Desk
2 August 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جس یادداشت (Memorandum) پر دستخط کیے گئے ہیں وہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل (شوریٰ کونسل) کے ارکان کی اجتماعی دانشمندی اور باہمی مشاورت کا نتیجہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ کونسل کے تمام ارکان اس دستاویز پر مکمل طور پر متفق اور ہم آہنگ ہیں۔ ایرانی صدر نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تاریخی یادداشت آنے والے دنوں اور مستقبل میں ایران کی مجموعی خارجہ پالیسی کے لیے سنگِ میل اور بنیاد کی حیثیت اختیار کرے گی۔
مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں زور دیا کہ اس یادداشت پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے لازم ہے کہ دشمن کو اس کے کیے گئے تمام وعدوں کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم دستاویز کے مکمل اور مؤثر نافذ العمل ہونے سے نہ صرف ایران کی اپنی قومی سلامتی کو استحکام ملے گا بلکہ اس سے پورے خطے اور اتحادی ممالک کے امن، سیکیورٹی اور پائیدار استحکام کو بھی مزید تقویت حاصل ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
4 August 2026
ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
4 August 2026
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
4 August 2026
حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی
4 August 2026
سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا
4 August 2026
میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
4 August 2026
مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ
4 August 2026
واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ
4 August 2026