گوگل کے اے آئی چشمے جلد متعارف کرانے کی تیاری
Web Desk
11 December 2025
گوگل کے شہرام اِزادی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ کمپنی دو مختلف اقسام کے اے آئی گلاسز تیار کر رہی ہے، جنہیں روزمرہ استعمال کے چشموں یا سن گلاسز کی طرح پورا دن پہننے کے قابل بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی قسم کے ان اسمارٹ گلاسز میں اسکرین شامل نہیں بلکہ یہ بلٹ اِن اسپیکر، مائیکروفون اور کیمرے کے ذریعے جیمینائی سے قدرتی انداز میں رابطہ ممکن بناتے ہیں، صارف نہ صرف چیٹ کر سکتا ہے بلکہ تصاویر لے کر اسسٹنٹ سے فوری مدد بھی حاصل کر سکتا ہے۔دوسری جانب چشموں میں ایک اِن لینس ڈسپلے شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارف کو ضروری معلومات نجی طور پر دکھائی جاتی ہیں مثلاً راستوں کی سمت، ترجمے کے کیپشن یا دیگر فوری معاونت وغیرہ۔گوگل ان نئے گلاسز کی تیاری جینٹل مونسٹرز اور واربی پارکر کے تعاون سے کر رہا ہے، کمپنی کے مطابق پہلا ماڈل آئندہ برس کے آغاز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ کا 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
26 July 2026
گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف
26 July 2026
پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے: شزا فاطمہ
24 July 2026
پی ٹی اے نے موبائل سمز سے متعلق صارفین کو خبردار کر دیا
24 July 2026
یورپی کمیشن نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
24 July 2026
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
23 July 2026
ملک کی ٹیلی کام کمپنیوں کی موبائل کالز اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ
22 July 2026
وزارت آئی ٹی کا ’پاک آواز‘ محفوظ موبائل کمیونیکیشن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
22 July 2026