بالی ووڈ اپنی اصل شناخت سے دور ہوچکا، پرکاش راج
Web Desk
25 January 2026
معروف اداکار اور بھارتی سیاستدان پرکاش راج نے بالی ووڈ پر کھل کر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی سنیما اپنی اصل شناخت اور جڑوں سے دور ہو چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرکاش راج نے کیرالہ لٹریچر فیسٹیول کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بالی ووڈ میں سب کچھ پلاسٹک جیسا لگتا ہے، جبکہ ملیالم اور تامل فلم انڈسٹری اب بھی بامعنی اور اچھی کہانیاں پیش کر رہی ہیں۔
پرکاش راج نے بتایا کہ بالی ووڈ اب صرف ملٹی پلیکس اور پیسے پر مبنی فلمیں بنا رہا ہے، اور دیہی راجستھان اور بہار کے لوگوں سے اس کا تعلق ختم ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی سنیما میں نوجوان ہدایت کار دلت مسائل پر بات کر رہے ہیں اور یہ بات فلم بینوں کے لیے امید کی علامت ہے۔
اداکار نے حال ہی میں ہندی فلم ’تیرے عشق میں‘ میں دھنوش کے والد کا کردار ادا کیا ہے اور وہ جلد سیاسی ایکشن ڈراما ’جنا نائگن‘ میں بھی نظر آئیں گے، جس کی ریلیز سینسر کے مسائل کے باعث مؤخر کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026
ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف
21 October 2026
نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
21 October 2026
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026