LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا،ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی میڈیا سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی امریکہ ایران معاہدے پر غیر یقینی صورتحال، عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایرانی و عمانی سفارتکاروں کا رابطہ، سفارتی رابطوں کی اہمیت کا اعادہ امریکی صدر اور انکی انتظامیہ کو ایران کی پالیسی بارے شدید تنقید کا سامنا بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے محسن نقوی سے ملاقات خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر کی:علیمہ خان  شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 گانے کی ویڈیو جاری، میسی اور امباپے سمیت عالمی ستارے شامل پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں پر دستخط ایران کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر زور 8ذوالحج: مناسک حج کا آغاز، 20 لاکھ سے زائد عازمین منیٰ پہنچنے لگے بلوچستان حملہ پوری قوم کے دل پر وار ہے: نواز شریف واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چیٹ ممکن ہوگی امریکی صدر ٹرمپ کا ایران امریکا جنگ کو ’الوداع‘ کا اشارہ، اے آئی تصویر اور پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ٹرین دھماکے سمیت بلوچستان میں بڑھتی بدامنی پر انسانی حقوق کمیشن کا شدید تشویش کا اظہار بھارت میں شدید ہیٹ ویو، درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

Web Desk

23 April 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی سمعتا افضال سید نے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں ایک ’ناکام سیاستدان‘ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ (ن) سے بے دخلی کے بعد سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں اور اب اپنی سیاسی شناخت بحال کرنے کے لیے مختلف دروازوں پر دستک دے رہے ہیں۔

سمعتا افضال سید نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا موجودہ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنی ’سی وی‘ لے کر نئی سیاسی ملازمت کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پر بلاجواز تنقید کرنا دراصل مفتاح اسماعیل کی جانب سے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ایک ناکام کوشش ہے تاکہ وہ میڈیا کی خبروں میں جگہ بنا سکیں۔

رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اپنی جماعتی اور سیاسی بنیادیں کھو چکے ہیں اور اب محض تنقیدی بیانات کے ذریعے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام ان کی سیاسی قلابازیوں سے بخوبی واقف ہیں اور کسی بھی سیاسی پلیٹ فارم کے لیے ان کی کوششیں سودمند ثابت نہیں ہوں گی۔