مشہور فائٹنگ ویڈیو گیم، اسٹریٹ فائٹر، بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار
Web Desk
15 December 2025
کیپکام کے عظیم گیم پر مبنی نئی ہالی ووڈ فلم کا پہلا ٹریلر جاری ہوتے ہی گیمنگ اور فلمی دنیا میں جوش کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب کو وہی پرانا ویڈیو گیم اور اس میں برستے آگ کے گولے یاد آگئے۔
یہ وہی ویڈیو گیم ہیں جو ٹوکن ڈال کر کھیلے جاتے تھے ۔ اس طرح ویڈیو گیمز کی دکان ہر گلی محلوں میں ہوتی تھی جس کے بعد جگہ ڈبو نے لی اور پھر اسنوکر بھی آ کر غائب ہوگیا۔اسٹریٹ فائٹر کا آغاز 1987 میں ایک آرکیڈ فائٹنگ گیم کے طور پر ہوا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی مقبولیت حاصل کر لی۔ یہ گیم اپنے منفرد فائٹرز، طاقتور فائٹنگ اسٹائلز اور خطرناک دشمن کے خلاف جدوجہد کے باعث آج بھی ایک لیجنڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔اس گیم میں ہیرو دنیا بھر کے جنگجوو کو ان کے ملک میں جا کر ہرانے کی کوشش کرتا ہے ۔ پہلے گیم میں یہ دنیا پانچ ممالک پر مشتمل تھی جاپان، چین ، انگلینڈ اورا مریکا لیکن اس گیم کا اختتام تھائی لینڈ میں ساگات کے میدان میں ہوتا ہے ۔اسٹریٹ فائٹر ٹو انیس سو اکیانوے میں ریلیز ہوا اس بار گیم میں انگلینڈ کی چھٹی ہوگئی اور برازیل کے ساتھ انڈیا ، روز اور اسپین نے اینٹری ماری ، اس گیم میں بلانکا ، ای ہونڈا ، اور ویگا نے سب میں مقبولیت پائی ۔نئی فلم کا ٹریلر ناظرین کو ایک ایسی دنیا میں لے جاتا ہے جہاں کلاسک اسٹریٹ فائٹر کا انداز جدید سنیماٹک ٹچ کے ساتھ نمایاں ہوتا ہے، اور مشہور کردار ایک بار پھر اسکرین پر جان ڈال دیتے ہیں۔فلم کی کہانی کا محوررِیو اور کَین ہیں جو طاقت، نظم و ضبط اور اندرونی جدوجہد کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ چُن لِی، انصاف کی تلاش میں دشمنوں کا سامنا کرتی دکھائی دیتی ہے، جبکہ گائِل، اپنے ملک اور کھوئی ہوئی عزت کے لیے میدان میں اترتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026