LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا 4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید ایران کی ستمبر میں تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت واشنگٹن کا کرم نہیں ہمارا قانونی حق ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے راستے تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کا دعویٰ 3 امریکی نیوز اداروں کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ موخر کردیا

Web Desk

19 September 2026

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ڈینٹل ایجوکیشن سے متعلق اپنے ایک اہم فیصلے پر پیش رفت روکتے ہوئے پانچ سالہ بی ڈی ایس (BDS) پروگرام کا نفاذ مؤخر کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے رواں سال 8 جولائی کو جاری کیا گیا متعلقہ فریم ورک کا سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے، جس کی باضابطہ اطلاع ملک بھر کی تمام تسلیم شدہ میڈیکل و ڈینٹل جامعات کو مراسلے کے ذریعے فراہم کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق، بی ڈی ایس پروگرام کے تعلیمی ڈھانچے، نصاب، ہاؤس جاب اور انٹرن شپ کے مجموعی فریم ورک کا جامع جائزہ شروع کر دیا گیا ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ اس تفصیلی جائزے کے بعد ہی پانچ سالہ بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کے حتمی مستقبل اور نئے تعلیمی فریم ورک کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ جائزے کا عمل مکمل ہونے پر نئے فریم ورک کی تمام تفصیلات عام کر دی جائیں گی۔