LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پاک ترکیہ اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے، وزیراعظم

Web Desk

5 July 2026

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور نہایت امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے، اور دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی شہر استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث بنی۔ اس ملاقات میں پاک ترکیہ سٹریٹجک شراکت داری کے تمام اہم اور تزویراتی پہلوؤں کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ترک صدر کے ساتھ عالمی تنازعات کے حل اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے تفصیلی مکالمہ ہوا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سفارت کاری اور باہمی احترام ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کی شاندار مہمان نوازی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور بلند مقام تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے استنبول میں منعقدہ بزنس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں انہیں ترکیہ کی متحرک کاروباری برادری کے ممتاز نمائندوں سے ملاقات اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کا بہترین موقع بھی ملا۔