LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات: حکومت نے کمیٹی کیلئے تمام جماعتوں سے نام مانگ لئے

Web Desk

31 August 2026

اسلام آباد: سانحہ پمز (PIMS) کی پارلیمانی سطح پر تحقيقات کے لیے حکومت نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے اراکین کے نام طلب کر لیے ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے گزشتہ جمعہ کے روز سانحہ پمز کی شفاف تحقیقات کی غرض سے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی تھی، جس کے بعد کمیٹی کی باقاعدہ تشکیل کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات کے تحت تمام پارلیمانی اور سیاسی جماعتوں سے ان کی متناسب نمائندگی کے لحاظ سے ناموں کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیسے ہی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اراکین کے نام موصول ہوں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ یہ کمیٹی سانحہ پمز کے اسباب، انتظامی غفلت اور واقعے سے جڑے مختلف تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔