LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی تعلیمی و تحقیقی درسگاہ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری

Web Desk

22 June 2026

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے زیرِ انتظام کام کرنے والے ملک کے مایہ ناز تعلیمی و تحقیقی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS – پیاس) نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ایک شاندار اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

عالمی سطح پر جامعات کی درجہ بندی کرنے والے مستند ادارے کی تازہ ترین کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز (QS World University Rankings) میں پیاس یونیورسٹی نے اپنی غیر معمولی تعلیمی و تحقیقی کارکردگی کی بدولت عالمی درجہ بندی میں 560ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

یہ پیش رفت ادارے کے لیے اس لیے انتہائی غیر معمولی ہے کیونکہ پیاس نے اپنی سابقہ عالمی رینکنگ (جو کہ 721 سے 730 کے بینڈ میں تھی) سے یکدم طویل چھلانگ لگاتے ہوئے 560ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس غیر معمولی بہتری کے بعد اب ‘پیاس’ باقاعدہ طور پر پاکستان کی تیسری اعلیٰ ترین درجہ بندی رکھنے والی یونیورسٹی بن گئی ہے، جو ملکی سطح پر اس کے اعلیٰ معیارِ تعلیم کی تصدیق کرتا ہے۔پیاس نے نیوکلیئر سائنس، انجینئرنگ اور اپلائیڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور یہ رینکنگ عالمی برادری میں اس کے تحقیقی کام (Research Output) کے اعتراف کو ظاہر کرتی ہے۔

بین الاقوامی تعلیمی افق پر پیاس یونیورسٹی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بلکہ ملک بھر کے تعلیمی اور سائنسی و تحقیقی شعبے کے لیے ایک انتہائی قابلِ فخر لمحہ ہے۔