پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
Web Desk
30 December 2025
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے لندن کیلئے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ٹرمینل 4 سے چلیں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی، جبکہ یہ روٹ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد بحال کیا جا رہا ہے۔ لندن پی آئی اے کا پہلا بین الاقوامی اور نہایت اہم روٹ رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، جن کا آغاز اکتوبر 2025 میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026