وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ
Web Desk
12 March 2026
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق بچت اور کفایت شعاری جاری ہے، مگر آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
وزیر پٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان میں موجود پانچ ریفائنری پلانٹس پرانے ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی کروڈ آئل پر پاکستان کو رعایت مل رہی ہے۔ تاہم، دو تیل کے جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، جس کے باعث درآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔
وزیر پٹرولیم ڈویژن نے مزید بتایا کہ یکم مارچ کو ڈیزل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل تھی جو 6 مارچ کو 149 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں کارگو کی لاگت پہلے 7 لاکھ ڈالر تھی، اب یہ 70 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ ایل پی جی ایران سے آ رہی ہے اور پہلے سے زیادہ مقدار میں دستیاب ہے۔
اس موقع پر فاروق ایچ نائیک نے سوال اٹھایا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے کس کو فائدہ ہوا؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریب طبقہ 55 روپے اضافے کو برداشت نہیں کر سکتا۔
متعلقہ عنوانات
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی
11 July 2026
سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری
11 July 2026
ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ
11 July 2026
پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق
11 July 2026
سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک
11 July 2026
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا
11 July 2026
امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا
11 July 2026
جوڈیشل ٹاور عدالتی نظام کی بہتری کا منصوبہ، جدید سہولیات فراہم کرے گا: اعظم نذیر
11 July 2026