LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

لاہور: لمز یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے سائنس اولمپیاڈ ’’سائنرجی‘‘ کی نمائش کا آغاز

Web Desk

28 December 2025

لاہور: لمز یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے سائنس اولمپیاڈ ’’سائنرجی‘‘ کی نمائش کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں ملک بھر سے 1200 سے زائد نوجوان طلبہ نے اپنے تخلیقی اور تحقیقی منصوبے پیش کیے۔

نمائش کا مقصد طلبہ کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریسرچ کے عملی مواقع فراہم کرنا اور ان کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ طلبہ نے روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، ماحولیاتی مسائل کے حل اور انجینئرنگ سے متعلق جدید منصوبے نمائش میں پیش کیے۔

نمائش کے دوران صنعتی شعبے کے نمائندوں جن میں گوگریڈ، آکٹائلرن، ٹیکیفائی اور ڈیکسٹرز شامل ہیں، نے طلبہ کے پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور ان کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ اس عمل کے ذریعے کئی منصوبوں کو عملی شکل دینے کے مواقع بھی سامنے آئے۔

منتظمین کے مطابق ’’سائنرجی‘‘ نے تعلیمی تحقیق کو صنعت سے جوڑنے اور طلبہ کے لیے مستقبل کے پیشہ ورانہ مواقع اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پلیٹ فارمز پاکستان میں اسٹیم (STEM) تعلیم کے فروغ اور جدت کے جذبے کو مضبوط بنانے میں نہایت مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔