LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

اسکاٹ لینڈ اوپن جونیئر چیمپئن شپ کے پاکستانی فاتحین وطن واپس پہنچ گئے

Web Desk

6 January 2026

اسکاٹ لینڈ اوپن جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے ٹائٹلز جیتنے والے نوجوان کھلاڑی محمد سہیل عدنان اور محمد مصطفیٰ خان دوحہ کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں محمد سہیل عدنان نے بوائز انڈر 15 جبکہ محمد مصطفیٰ خان نے بوائز انڈر 13 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز انڈر 15 کے فائنل میں ٹاپ سیڈ سہیل عدنان نے سیڈ 2 چین کے یوان زی لیو کو شکست دی، جبکہ سیمی فائنل میں انہوں نے قطر کے سیڈ 3 کھلاڑی عمر فراغ کو مات دی تھی۔