گلوکارہ حمیرا ارشد دمام، ریاض اور جدہ میں فن کا مظاہرہ کریں گی
Web Desk
29 October 2026
معروف پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئی ہیں، جہاں دمام، ریاض اور جدہ میں ان کے علاوہ ذیشان روکھڑی اور دیگر نامور پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
دمام ایئرپورٹ پر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بے پناہ محبت اور چاہت ہی انہیں کھینچ کر سعودی عرب لائی ہے، کیونکہ تارکینِ وطن اپنے وطنِ عزیز سے انتہائی گہری محبت اور قلبی وابستگی رکھتے ہیں۔
معروف گلوکارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرون ملک رہنے والا ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، اس لیے ہم سب کی یہ ذمے داری بنتی ہے کہ ہم اپنے بہترین کردار، اچھے رویے اور اخلاق کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی ایک مثبت اور روشن تصویر پیش کریں تاکہ ملک کا نام مزید بلند ہو۔ واضح رہے کہ ’پاکبان‘ کے زیرِ اہتمام دمام، ریاض اور جدہ میں منعقد ہونے والے ان ثقافتی اور موسیقی کے پروگراموں میں پاکستانی فنکار شاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قید کی سزا سنادی
29 October 2026
شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے پوسٹر پر تنقید، وجہ کیا ہے؟
28 October 2026
انوشکا شرما تیسری بار ماں بننے والی ہیں
28 October 2026
لاہور میں بچوں کی گائیکی نے نارویجن موسیقار کو جھومنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل
28 October 2026
دبئی کے عالمی فیشن ریمپ پر پاکستانی روایتی ملبوسات کے رنگ نمایاں
27 October 2026
پاکستانی ماڈل اسرا عاشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی
27 October 2026
نماز کی پابندی نے زندگی بدل دی، ہمایوں سعید کا اہم انکشاف
27 October 2026
ایلون مسک کی اے آئی فلم ’اوڈیسی‘ کی پہلی قسط جاری، مکمل فلم 2026 میں بنانے کا منصوبہ
27 October 2026