LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور

پاکستانی ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

Web Desk

14 December 2025

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’لازوال عشق‘ کے پیج سے جاری کردہ پیغام کے مطابق پروگرام سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکتا۔

شو کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ چند ممالک جن میں سعودی عرب، یو اے ای، کویت، برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی شامل ہیں، میں پروگرام کو بذریعہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) دیکھا جاسکتا ہے۔یوٹیوب نے شو کی معطلی کی وجوہات پر فی الحال ردِعمل نہیں دیا ہے۔واضح رہے کہ اردو زبان میں پیش کئے جانے والے اس شو کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی، اس کا پہلا ٹریلر 2 ملین سے زائد بار دیکھا گیا، 100 اقساط پر مشتمل اس شو کی میزبانی عائشہ عمر کر رہی ہیں، اب تک اس پروگرام کی 50 اقساط نشر کی جا چکی ہیں۔مذکورہ شو کو اپنے منفرد موضوع کے سبب پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا، اس شو کے خلاف پیمرا میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس پروگرام میں غیر شادی شدہ مرد و خواتین ایک ساتھ رہتے دکھائی دے رہے ہیں، جو ملکی، مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی ہے۔

اس حوالے سے پیمرا نے تصدیق کی کہ انہیں شو کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، تاہم ادارے نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس کا دائرہ اختیار نہیں ہے لہٰذا پی ٹی اے سے رجوع کیا جائے۔