LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر

پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

Web Desk

22 March 2026

کراچی/لاہور: پاکستان بھر میں عید الفطر کے پرمسرت موقع پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی بھرپور انداز میں خوشیاں منائیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی۔ ستاروں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر علی انصاری اور ننھی بیٹی کے ساتھ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ روایتی لباس میں ملبوس نظر آئیں۔ دوسری جانب، اداکارہ حنا آفریدی نے منفرد انداز اپناتے ہوئے اپنے پشتون مداحوں کو پشتو زبان میں عید کی مبارکباد دی اور شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔

نامور اداکار بلال قریشی نے اپنی والدہ کے ہمراہ ایک جذباتی تصویر شیئر کی اور عالمی امن کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا، “دل سے دعا ہے کہ دنیا میں امن اور سلامتی ہو، عید مبارک!”۔ اسی طرح ماورا حسین نے بھی اپنے مخصوص اسٹائل میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، جس سے سوشل میڈیا پر عید کی رونقیں مزید دوبالا ہو گئیں۔