معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے
Web Desk
30 September 2026
پاکستانی فلمی صنعت کے نامور اور سینئر اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر سید کمال کی برسی آج شائقینِِ فن کی جانب سے عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ منفرد اداکاری، شوخ و چنچل انداز اور بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری کی بنا پر دہائیوں تک سکرین پر راج کرنے والے سید کمال 27 اپریل 1934ء کو ہندوستان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ پاکستان ہجرت کے بعد انہوں نے فلم ‘ٹھنڈی سڑک’ سے اپنے فلمی کیریئر کا شاندار آغاز کیا جس نے انہیں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
ساٹھ اور ستر کی دہائی کے کامیا ب ترین ہیرو کے طور پر پہچانے جانے والے سید کمال نے 80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد فلموں کی ہدایت کاری و پروڈکشن بھی کی۔ فلمی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیے معروف ڈراموں میں کام کیا اور ‘کمال کا شو’ کے نام سے ایک مقبول پروگرام کی میزبانی بھی انجام دی۔ طویل عرصے تک عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد سید کمال یکم اکتوبر 2009ء کو 75 برس کی عمر میں اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے تھے، تاہم ان کی فنی خدمات کو پاکستانی سینما کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بچے کی پیدائش کی قیاس آرائیاں
1 October 2026
ربیکا خان کی سالگرہ پر پانچ منزلہ کیک کے ساتھ کیا ہوا؟ مہمانوں کا مزہ کرکرا
1 October 2026
دلجیت دوسانجھ کا لاہور سے محبت کا پیغام، تنقید کرنے والوں کے لیے بھی مثبت جواب
1 October 2026
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026