LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور

پاکستانی اداکار احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے اعزاز سے نواز دیا

Web Desk

5 December 2025

اداکار کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان نے خصوصی شیلڈ پیش کی، یہ اعزاز برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا جس میں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی انتھک محنت اور عزم کا عملی اعتراف ہے۔

ان کے مطابق ایسے اعزازات نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے بھی مثال قائم کرتے ہیں۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اداکار نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شوبز اور سماجی بھلائی کے کام کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے اس لمحے کو برطانوی پارلیمنٹ کا ایک یادگار دن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ اعزاز افضل خان (سی بی ای) ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا۔